ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پولیس میں آنے کےخواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

محکمہ پولیس میں آنے کےخواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اگلے سال میں پنجاب پولیس میں 10ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کی جائیں گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاپہلے مرحلے میں ساڑھے 4 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔
دوسرے مرحلے میں 6ہزار سے زائد بھرتیاں ہوں گی،پولیس کے7 ہزار کے قریب جوان انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے،دوسرے مرحلےمیں 23سو اور 6ہزار مزیدجوان بھجوائے جائیں گے،احتجاج ودھرنوں سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ میں 2ہزار نئی بھرتیاں ہوں گی،احتجاج سے نمٹنے کیلئے 3 ہزار موجودہ جوان اینٹی رائٹ میں بھجوائے جائیں گے،اینٹی رائٹ میں جانیوالے جوان 3سال تک وہیں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ رواں سال سنگین کرائم میں 15فیصد کمی آئی ،سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی ،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو مضبوط کیا گیا ،ویلفیئر کیلئے 2ارب 32 کروڑ سے زائد فنڈز فورس کیلئے جاری کئے گئے،شہدا کی فیملیوں کے لئےشہید پیکج میں اضافہ کروایا گیا۔