ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ

چینی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:   چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا جس کے باعث 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

چینی کی قیمت میں اضافہ 6 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے  50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں دوکانداروں کو چینی 135 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے ۔

 اس اضافے سے عوامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں مزید بوجھ پڑا ہے۔چینی کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی سطح پر چینی کی خریداری پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔