ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی تمام بڑی سکول چینز کو 13 جنوری تک لازمی بسیں خریدنے کی ہدایات

 سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی تمام بڑی سکول چینز کو 13 جنوری تک لازمی بسیں خریدنے کی ہدایات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسوں کی خریداری کے حوالے سے اجلاس، صدارت سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کی،خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ تمام بڑی سکول چینز 13 جنوری تک لازمی بسیں خریدیں، بسیں نہ خریدنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسوں کی خریداری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اجلاس میں شہر بھر کے پرائیویٹ سکولزمالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں سابقہ صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود اور ڈپٹی ڈی ای او مرزا غلام حسین بھی موجود تھے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کےبعدبچوں کو بسوں میں پک اینڈڈراپ دی جائےگی۔تمام بڑی سکول چینز 13 جنوری تک لازمی بسیں خریدیں گے۔خالدنذیروٹو نے مزیدکہاکہ بسوں کی خریداری کےمعاملےپرپرائیویٹ سکولوں کوکوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر پرائیویٹ سکولز مالکان میں ایم شاہد نور، ملک خالد، وسیم انور چودھری، کاشف مرزا اور دیگر موجودتھے۔

Ansa Awais

Content Writer