جنید ریاض:سرکاری سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کےڈیٹا کےباعث نئی پالیسوں پرعملدرآمد میں مشکلات،سکول ایجوکیشن نےانرولمنٹ کا درست ڈیٹااکٹھاکرنےکیلئےورکنگ شروع کردی۔
سکول ایجوکیشن نےفیک انرولمنٹ کی نشاندہی کیلئےانسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی، سکول ایجوکیشن کےمطابق سی ای اوزاورڈی ای اوزکی نگرانی میں انرولمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا،فیک انرولمنٹ کو ڈیٹاء سے نکال دیا جائے گا،انرولمنٹ کے نئے ڈیٹاء کی بنیاد پر ریشنلائزیشن کیجائے گی۔