لاہور بار کے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان، 9 نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ

31 Dec, 2024 | 01:46 PM

شاہین عتیق:  لاہور بار کی الیکشن کے حوالے سے چیئرمین الیکشن بورڈ عمران مسعود کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اس سال لاہور بار کی 9 اہم نشستوں پر 34 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

چیئرمین الیکشن بورڈ نے واضح کیا کہ اگر انتخابی نتائج کے دوران فائرنگ کی واردات ہوئی تو متعلقہ امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس سال ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کی فہرست میں مختلف نشستوں پر دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

صدارت کی نشست پر عرفان حیات باجوہ اور مبشر رحمان مدمقابل ہیں جبکہ میاں فیض علی اور ادیب اسلم بھنڈر بھی اس نشست کے لیے لڑ رہے ہیں۔نائب صدر کی دو نشستوں پر ساجد حسن بلوچ اور ملک افضل بشیر کا مقابلہ ہو گا جبکہ ملک سیف کھوکھر، میاں شرجیل، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھی نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔

ماڈل ٹاؤن نائب صدر کی نشست پر، آصف کنول، اسلم بھلر اور وقاص اسلم کاہلوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا، اور کینٹ کی نشست پر، افلاطون جکھڑ، زاید محمود اور عابد لطیف مد مقابل ہوں گے۔

سیکرٹری کی نشست پر، جنید حیدر، شعیب اشرف اور ملک شرجیل کھوکھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، جبکہ ملک فہد نثار، نصیر بھلہ اور وقار خان بھی اس اہم نشست کے لیے لڑ رہے ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر، ثمینہ بسرا، شجاعت علی شکیل اور اسحاق کا مقابلہ ہوگا، اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر، اعجاز گجر، زوہیب خان اور ملک ندیم مدمقابل ہیں۔

لائبریری کی نشست پر ارشد، این فریاد اور ثمینہ کھوکھر انتخابی میدان میں ہیں اور آڈیٹر کی نشست پر، عدنان امجد بھٹی، پروفیسر عتیق اور راحیلہ حفیظ مدمقابل ہیں۔

مزیدخبریں