تکنیکی وجوہات کے باعث پی آئی اے کی 9 پروازیں منسوخ

31 Dec, 2024 | 01:43 PM

اقصیٰ شاہد:   کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 9 پروازیں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئیں,  ان پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اور ای آر 522 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 504 اور ای آر 502 بھی منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 اور کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کو متبادل انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایئر لائنز نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں کی بحالی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں