9 مئی کیس، وکیل کو مجرم کےوکالت نامہ پر دستخط کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

31 Dec, 2024 | 01:40 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : نو مئی کے مجرم کا وکالت نامہ سائن نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے وکیل کو مجرم کے وکالت نامہ پر دستخط کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ارزم جنید کے والد کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی ،رجسٹرار آفس نے ملٹری کورٹ کی تحویل میں دینےکے آرڈر کی نقل لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ خان پیش ہوئے ، درخواستگزاروکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ ملٹری کورٹ نے بیٹے کو 9 مئی مقدمات میں سزا سنائی، سزا کے بعد بیٹے کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، اپیل کیلئے وکالت نامہ پر دستخط کروانے نہیں دیئے گئے، درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ اعلی عدالتوں سے رجوع کیلئے جیل حکام کو وکالت نامہ پر دستخط کروانے کا حکم دیا ،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وکالت نامہ تو ان کا حق ہے، یہ تو ان کو دلوائیں ، عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔
 

مزیدخبریں