ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قتل، اقدام قتل، اغواء، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت اور چوری کے 37 مقدمات زیر بحث آئے۔

بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔ اس دوران افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

مقدمات میں شامل مدعیوں میں امجد جہانگیر قتل، محمد یعقوب اور زین علی اقدام قتل, محمد سجاول ڈکیتی، خالد محمود چوری، رمیز حفیظ دھوکہ دہی اور سیف الرحمان چیک ڈس آنر کے مقدمات شامل تھے، جن کی تفتیش کی تبدیلی کے لیے پیش کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اختیارات سے تجاوز کرنے یا تفتیش کو میرٹ پر نہ کرنے والے متعدد افسران کی سرزنش کی، ان کے خلاف شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ہم تفتیشی عمل کو مزید بہتر بنائیں گے۔