رواں برس گلوبلی موسم پر لانینا سسٹم اثر انداز رہا

31 Dec, 2024 | 01:12 PM

کومل اسلم:  رواں برس گلوبلی موسم پر لانینا سسٹم کا اثر نمایاں طور پر رہا، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی پیٹرنز میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔

عموماً سائیکلون مئی اور جون کے مہینوں میں بنتے ہیں تاہم اس سال یہ اگست سے 2 ستمبر تک تشکیل پائے جس نے موسم کی شدت میں اضافہ کیا۔

اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ لانینا سسٹم کے اثرات کے باعث اکتوبر میں گزشتہ 64 سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ مون سون بارشیں معمول سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں جس نے فصلوں اور دیگر زرعی سرگرمیوں پر اثرات مرتب کیے۔

رواں سال اکتوبر کا مہینہ گرم ترین رہا اور درجہ حرارت 3 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ لانینا سسٹم کی موجودگی کے سبب موسم سرما کا آغاز معمول سے کافی دیر سے ہوا جس کا اثر درجہ حرارت کی کمی پر پڑا۔

موسمی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2025 کے جنوری کے مہینے میں سردی شدت اختیار کرے گی اور فروری تک موسم سرما کے تیور خوشگوار رہیں گے۔ مارچ کے مہینے میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے جس سے سردی کا دباؤ کم ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں