ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2023 لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے کی مزید پیشرفت

سال 2023 لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے کی مزید پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:وزیر اعظم کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری،سال 2023 لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے کی مزید پیشرفت، گرفتار ملزمان کی تعداد 144 ہو گئی،مزید کریک ڈاون جاری۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں میں 16 اشتہاری بھی شامل، گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل،لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 197 مقدمات درج کئے۔
کشتی حادثے میں ملوث 55 ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کئے گئے،انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہے۔
انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مقیم انسانی سمگلروں کی گرفتاریاں کی گئیں، بیرون ملک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹوں کے ریڈ نوٹسز جاری کئے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے،ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس فوری بلاک کئے جائیں۔