ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ حج کے حوالے سے 80، سرکاری حج سکیم کی 18 ہزار شکایات موصول

 پرائیویٹ حج کے حوالے سے 80، سرکاری حج سکیم کی 18 ہزار شکایات موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس کے دوران نمائندہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پرائیویٹ حج کے حوالے سے 80 شکایات جبکہ سرکاری حج  اسکیم کی 18 ہزار شکایات موصول ہوئی۔

 سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا عطا اللہ الرحمن کی ذیرصدارت  اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ذوالفقار حیدر   نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس سعودی عرب کی ہدایت پر کمپنیوں کی تعداد  500  سے کم کرکے162 کردی گئی، ہم چاہتے ہیں حکومت حج انتظامات سے نکل جائے۔

 سیکرٹری وزارت مذہبی امور  نے کہا کہ  ہوسکتا ہے اگلے برس تمام حج پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ہو، پرائیویٹ حج آپریٹرز عدالت سے کیسز واپس لیں بصورت دیگر ان کا کوٹہ ختم کردیا جائے گا،  وزرات مذہبی امور میں پہلے  904 کمپینوں کو پرائیویٹ حج کے حوالے سے رجسٹرڈ کیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ  سعودی عرب نے اتنی کمیٹیوں پر پریشان ہوا، اس سال سعودی عرب نے 2 ہزار حج کوٹہ فی کمپنی  کردیا گیا جو 46 کمپنوں کو دیا گیا، سعودی عرب کی ہدایت پر پرائیویٹ حاجی اسکیم کے تحت حج کوٹہ 46 کمپینوں کو دیا گیا۔

 نمائندہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے بتایا کہ پرائیویٹ حج کے حوالے سے 80 شکایات جبکہ سرکاری حج  اسکیم کی 18 ہزار شکایات موصول ہوئی۔

 ایڈیشنل سیکرٹری  نے کہا کہ سعودی حکام 904 کمپنوں کو ڈیل نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے ہی کمپنیوں کو کم کرکے 46 کرنے کا حکم دیا، پرائیویٹ حج آپریٹرز سندھ ہائیکورٹ میں بھی گئے، عدالت نے اجلاس کے منٹس مانگے جس سے پرائیویٹ حج کوٹہ متاثر ہوگا، اگر معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو سعودی عرب پرائیویٹ کوٹہ منسوخ بھی کرسکتے ہیں۔ چار چھ اور دس دس کمپنوں ضم ہوکر ایک بنی اور 46 کمپنوں کو ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ہوئیں۔