عابد چوہدری: نیو ایئر نائٹ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم جو شراب کے ساتھ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، کو راوی روڈ پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پابندی کے باوجود ملزم سر عام ہوائی فائرنگ کر رہا تھا اور اس کی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جا سکے۔