ویب ڈیسک: 91 سالہ لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے کنسرٹ میں گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ پر پرفارم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
آشا بھوسلے اور سونو نگم نے گزشتہ روز دبئی میں کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ اس دوران آشا بھوسلے نے بالی وڈ فلم ’بیڈ نیوز‘ کے گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ نئے انداز میں گایا،اس دوران لیجنڈری گلوکارہ نے گیت پر رقص بھی کیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے نہ صرف لیجنڈری گلوکارہ کے گانے کی تعریف کی بلکہ ان کے رقص کو بھی سراہا۔
گانا ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ لکھنے اور گانے والے گلوکار کرن اوجلا نے کہا کہ میں نے 27 سال کی عمر میں یہ گانا لکھا لیکن انہوں نے 91 سال عمر میں مجھ سے بہتر گایا۔
خیال رہے کہ لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا کیرئیر 8 دہائیوں سے جاری ہے، انہوں نے ہندی، مراٹھی اور بنگالی زبانوں میں سیکڑوں گیت گائے ہیں۔