ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سیاحت پنجاب کی سائیٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کیلئے سال 2024 کامیاب رہا

محکمہ سیاحت پنجاب کی سائیٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کیلئے سال 2024 کامیاب رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  محکمہ سیاحت پنجاب کی سائیٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کے لیے سال 2024 بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ اس سال سائٹ سینگ بسوں میں 2 نئی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا اضافہ کیا گیا جس سے ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔

سال 2024 میں سائٹ سینگ بسوں نے 15 لاکھ 82 ہزار سے زائد کی آمدنی حاصل کی، جبکہ 38 ہزار 396 سیاحوں نے ان بسوں سے سیر کی۔ اس دوران ڈبل ڈیکر بسوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ 84 ہزار سے زائد آمدنی حاصل ہوئی، جو کہ سال 2023 کے مقابلے میں 15 لاکھ 82 ہزار 744 روپے زائد ہے۔

سال 2023 میں جہاں 36 ہزار 861 سیاحوں نے سیر کی تھی، وہاں 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

اس سال ڈبل ڈیکر بسوں نے نئے روٹس بھی شامل کیے جن میں پونچھ ہاؤس اور لاہور سفاری زو کا نیا روٹ شامل ہے۔ ان بسوں کا روٹ پہلے اندرون شہر، گریٹر اقبال پارک، شاہی فوڈ سٹریٹ اور دہلی گیٹ، قذافی سٹیڈیم سے آذادی فلائی اوور تک تھا، جبکہ اب میوزیم ٹور، شالامار باغ، واہگہ بارڈر اور گورنر ہاؤس کا بھی ٹور شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ سیاحت پنجاب نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے لاہور کی سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور سیاحوں کو لاہور کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔