عابد چوہدری: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پولیس افسران کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے ہیں۔
نئے تبادلوں کے تحت حافظ طیب کو ایس ایچ او رنگ محل، حماد شاہ کو ایس ایچ او مصری شاہ اور علی حسن کو ایس ایچ او داتا دربار تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان تبادلوں کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران کو نئی ذمہ داریوں کے تحت عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔