عابد چوہدری: ایس ایچ او غازی آباد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا۔
ملزم اسلم کو نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پتنگوں کی سپلائی دینے کے لئے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 250 پتنگیں، 15 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں بنانے والا خام مال برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسلم کی گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس کی ممکنہ ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاکہ پتنگ بازی اور اس سے ہونے والی حادثات کو روکا جا سکے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے خطرات سے آگاہ رہیں اور اس میں ملوث افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔