ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2024:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اہم مقدمات کے فیصلے

سال 2024:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اہم مقدمات کے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:انسداد دہشت گردی عدالت نے رواں سال 200 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنایا،لیگی رہنما جاوید لطیف ،مریم اورنگزیب و دیگر اشتعال انگیز بیانات کیس سے بری،جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب پر ریاست مخالف گفتگو کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس کا فیصلہ کیا گیا،پر تشدد ریلی کیس میں لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کو بری قرار دیا گیا،ملک افضل کھوکھر ، ملک شفیق کھوکھر اور اعظم کھوکھر و دیگر کو بری قرار دیا گیا،سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس سیشن عدالت میں منتقل ہوا،عدالت نے بٹ کوائن اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم وسیم عمران کو بری کیا۔
اے ٹی سی عدالت ننکانہ کے 3مقدمات میں ٹی ایل پی کے 44 کارکنوں کو بری کیا،گردے چوری کیس میں ڈاکٹر فواد ممتاز و دیگرکیخلاف کیس سیشن عدالت منتقل کیا گیا،2نوعمر بھائیوں کے قتل کے 26 سال پرانے مقدمے میں ملزم اللہ دتہ کو بری کیا گیا،اے ٹی سی عدالت نے ممتاز رائس ملز مالک کے بھائی کے اغوا میں ملزموں کو سزا سنائی۔
ملزم محمد نوید کو سزا ئے موت ،شریک ملزم آصف اور فیصل مختار کو عمر قید کی سزا ہوئی،مانگا منڈی میں اے ایس آئی ،کانسٹیبل قتل کیس میں ملزم شریف مسیح کو سزائے موت کا حکم،عدالت نےسی ٹی ڈی کے 50 سے زائد ملزمان کو 5سے 7سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔
عدالت نے سمجھوتہ کی بنیاد پر سیشن عدالت میں میاں بیوی کےقتل کے ملزمان کو بری کیا،اے ٹی سی نے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے کیس جدأ ملزم حسیم عامر کو 10سال قید کا حکم سنایا۔