راودلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ کی ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،شکرگزار ہیں،پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا،
ترکش قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں جاری عوامی منصوبوں کو سراہا۔