ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی

کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب  کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی۔

 پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرائی، جمع کرائی گئی رپورٹ  کے مطابق  کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے پر  درخواست نمٹا دی۔