سٹی42:آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سال 2025 کے حوالے سے اہم پیغام، سال 2024 میں اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بے شمار اصلاحات کی گئیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کاکہنا تھا کہ شہریوں کہ سہولت اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے متعدد نئے یونٹس قائم کئے گئے،سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم میں 36 سے 75 فیصد تک کمی آئی۔
حکومت پاکستان کے ویژن اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس اسلام آباد کو محفوظ اور پرامن شہر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے،نئے سال 2025 میں ہم پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔
نیو ایئر نائٹ پر 3000 سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
ہلڑبازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں سے گزارش کے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ محنت اور لگن سے 2025 میں وفاقی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔