رواں سال لاہور میں 52 اور صوبہ بھر میں 637 اندھے قتل کے کیسز رپورٹ

31 Dec, 2024 | 12:01 PM

علی ساہی:رواں سال لاہور میں 52 اور صوبہ پنجاب بھر میں 637 اندھے قتل کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ان وارداتوں میں بے دردی سے قتل ہونے والے افراد کی تعداد 164 تک پہنچ گئی، جن میں لاہور میں 23 افراد شامل ہیں۔

لاہور میں 11 کیسز سمیت صوبہ بھر میں 259 کیسز کو مکمل کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کر کے کئی کیسز میں ملزمان کو پکڑا۔

لاہور میں 56 سمیت صوبہ بھر میں 1102 نامعلوم شوٹرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ان شوٹرز کی زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل سواروں کی تھی جو شہریوں پر اندھی گولیاں برساتے تھے۔

اندھے قتلوں میں ملوث لاہور سے 30 اور صوبہ بھر سے 635 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ان میں سے لاہور کے 6 سمیت صوبہ بھر سے 176 ملزمان بے گناہ قرار دیے گئے۔ لاہور کے 2 اور صوبہ بھر سے 107 ملزمان اشتہاری قرار پائے۔

مزیدخبریں