باسم سلطان: شہر لاہور میں گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری ، جہاں بیشتر مقامات پر بنیادی اشیاء سرکاری قیمتوں سے زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔
پرانی اناکلی بازار میں روٹی 14 روپے کی بجائے 16 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جو کہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو کے بجائے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دہی 180 روپے فی کلو کے بجائے 220 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔