ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال نو کی آمد، لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

سال نو کی آمد، لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: شہریوں کی صحت اور ماحول کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں نیو ایئر نائٹ پرآتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، انواٹرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتش بازی نہیں کی جائے گی، تاکہ شہر کی فضا کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔

اُنہوں  نے مزید کہا کہ اگر کسی نے آتش بازی کی خلاف ورزی کی، تو اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

فضا میں آلودگی کے پیش نظر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔