ابوبکر ارشاد: گلیوں ،سیوریج کے مسائل کے باعث اہل علاقہ ،مقامی تاجر برادری پریشان، تاجروں کا کہنا تھا کہ علاقے کی گلیوں میں گہرے کھڈے ہونے سے سواریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
مقامی تاجر نے بتایا کہ آئے روز سواریوں کے ٹائر خراب ہونے سمیت مکینیکل مسائل نکل آتے ہیں،گلیاں اور سیوریج کی خرابی کے باعث ہمارے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں،مکینوں اور مقامی تاجر برادری نے سڑکوں کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کر دیا۔