ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چند لوگوں کےبرا کہہ دینے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا، خواجہ عمران نذیر

چند لوگوں کےبرا کہہ دینے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا، خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ  چند لوگوں  کے برا کہہ دینے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا،  ملک تب ترقی کرے گا جب ہم سب اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے۔

انہوں نے نوجوان ڈاکٹرز کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز کو اپنے والدین کی محنت کا شکر گزار ہونا چاہئے کیونکہ ان کی محنت نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ پاکستان بڑی محنت سے حاصل ہوا ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنا ہوگی۔ ہم سب مل کر محنت کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا، اور ہمیں اس کے لیے یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔