نئے سال پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی روکنے کا مشن, موٹرسائیکل مکینکس سے بیان حلفی لیا گیا
وقاص احمد: پولیس نے نئے سال پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع, موٹرسائیکل مکینکس سے منچلوں کی بائیکس تیار نہ کرنے کے لیے بیان حلفی لے لیا ۔
ایس ایچ اوز نے شہر کے 250 سے زائد مکینکس سے بیان حلفی لیا ہے، جن کے مطابق وہ منچلوں کی بائیکس موڈیفائی نہیں کریں گے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی موٹرسائیکل مکینک منچلوں کی بائیک موڈیفائی کرتا ہے، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نئے سال پر ون ویلنگ روکنے کے لیے پولیس ریکارڈ یافتہ ویلرز کو متنبہ کر رہی ہے، تاکہ اس سال کی ہلڑ بازی کو روکا جا سکے۔
پولیس کے مطابق ہر نئے سال پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ روکنا ایک بڑا چیلنج ثابت ہوتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو ہر صورت ون ویلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔