ویب ڈیسک:سنگیتا بجلانی نے تصدیق کی کہ ان کی اور سلمان خان کی شادی تقریبا ہونے والی تھی وہ کہتی ہیں کہ سابق بوائے فرینڈ نے مجھےمختصر لباس پہننے نہیں دیا اب میں نے اپنی زندگی کا وہ حصہ بدل دیاہے۔
سنگیتا بجلانی اور سلمان خان بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی سالوں کے دوران ایک ٹی وی اشتہار کے سیٹ پر ملنے کے بعد تقریباً ایک دہائی تک ڈیٹنگ کرتے رہے۔ ایک طویل تعلقات کے بعد، جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
تاریخ کو حتمی شکل دی گئی تھی اور دعوت نامے تیار تھے، لیکن سلمان خان نے اچانک اپنا ارادہ بدل لیا اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرڈالا۔ اتنے سالوں کے بعد سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کم ہی بات کی۔
لیکن حال ہی میں ایک ریئلٹی شو میں اداکارہ نے اس بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔
اداکارہ انڈین آئیڈل کی حالیہ ایک قسط میں بطور مہمان خصوصی نظر آئیں، شو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گی۔ اس پر ان کا جواب تھا کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک چیز بدلنا چاہوں گی میں ان کا نام نہیں لوں گی، انہوں نے مجھ پر لباس کے معاملے میں سخت پابندیاں لگائی تھیں میں بہت تنگ تھی کہ آپ چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتے، گردن اتنی گہری نہیں لگ سکتی، لباس کی لمبائی زیادہ کم نہیں ہوسکتی جیسی کہ میں ابھی پہن رہی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع میں میں نے ایسا کیا میں اس وقت تھوڑی شرمیلی تھی، اب، میں ایسی نہیں ہوں،اب میں غنڈی ہوں۔ مجھے اب ڈر نہیں لگتا، میں تب بہت ریزروڈ تھی، میں اپنی زندگی کے اس حصے کو تبدیل کرنا چاہتی ہوں لیکن، بہرحال، میں نے اسے بدل دیا ، میں وہی ہوں جو اب میں ہوں۔
بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے موسیقار وشال ددلانی کے کہنے کے باوجود سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں مزید بتانے سے انکار کر دیا۔
جب ایک مدمقابل نے ان خبروں کی حقیقت کے بارے میں پوچھا کہ ہم نے سنا ہے کہ سلمان اور آپ کی شادی کے کارڈ تک چھپ چکے تھے۔
اس کے جواب میں سنگیتا بجلانی نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے۔
اس سے قبل کافی ود کرن میں سلمان خان نے سنگیتا بجلانی سے اپنی شادی کی تقریبا پوری کہانی سنادی تھی۔ کہ بعد میں جب ان کی ہمت نہ ہوئی تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔ جس پر کرن جوہر نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ کیا سنگیتا بجلانی نے آپ کو کسی اور کے ساتھ پکڑاتھا؟ اور تب سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔
بالی ووڈ سٹار سے علیحدگی کے بعد سنگیتا بجلانی نے 1996 میں کرکٹر محمد اظہر الدین کے ساتھ شادی کی اور 2019 میں ان کی طلاق ہوگئی۔
اپنے رومانوی تعلقات کو ختم کرنے کے باوجود بجلانی اور سلمان خان کے خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور وہ اکثر بالی ووڈ سپر اسٹار کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات اور پارٹیوں میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں۔