ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان جیل سے کب نکلیں گے؟ اسد قیصر نے بتادیا

عمران خان جیل سے کب نکلیں گے؟ اسد قیصر نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے تب باہر نکلوں گا جب ہمارے ورکرز نکلیں گے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی وہ خوش باش اور فٹ تھے،سیاسی انتقام کے لیے ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں، 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کریں گے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، سویلین کیسز ملٹری کورٹس میں نہیں ہونے چاہئیں۔

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔