ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کو ہراساں کرنیوالا اہم ادارے کا ملازم نوکری سے برطرف

خاتون کو ہراساں کرنیوالا اہم ادارے کا ملازم نوکری سے برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے خاتون کو ہراساں اور بدسلوکی کرنے والے این آئی سی ایل کے ملازم کو نوکری سے برطرف کردیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار  نے خاتون ملازمہ سعدیہ زمان کی شکایت پر فیصلہ سنایا۔  الزام ثابت ہونے پر این آئی سی ایل کے ملازم زبیر سومرو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق زبیر سومرو کو تحفظ برائے انسداد ہراسیت ایکٹ کے تحت برطرف کیا گیا۔ ملزم پر خاتون کو ہراساں کرنے اور فون پر گالم گلوچ کا الزام تھا۔ انکوائری کے بعد وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فیصلہ سنایا۔