ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2024 ، پنجاب پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں

سال 2024 ، پنجاب پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سالانہ کارکردگی رپورٹ ،جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6904 گینگز کاخاتمہ کیا گیا،کریمنل گینگز کے 17 ہزار 198 مجرمان گرفتار، 5 ارب 25 کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مال مسروقہ میں 1890 گاڑیاں، 29181 موٹر سائیکلیں، 2898 تولے سونا شامل،11788موبائل فونز، 6122 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے،مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 7 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔
متعدد قتل کی وارداتوں میں ملوث 279، ڈکیتی ود مرڈر میں ملوث 303 مجرمان گرفتار،سال 2024 میں اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں ملوث 1496 مجرمان کو گرفتار کیا گیا،بچوں سمیت اغوا برائے تاوان میں ملوث 1436 مجرمان گرفتار کیے گئے۔
گرفتار مجرمان کے قبضہ سے 43048 پسٹل، 3273 رائفلز، 824 ریوالور برآمد،3733بندوقیں، 1789 کلاشنکوف، 3لاکھ 21 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوں بھی برآمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےخطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

اپنے بیان میں کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے آئی بی آپریشنز ،کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رکھا جائے گا ۔