ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار عدنان سمیع کی بیٹے اذان سمیع اور بھائی کیساتھ تصویر وائرل

 گلوکار عدنان سمیع کی بیٹے اذان سمیع اور بھائی کیساتھ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کی اپنے والد، پاکستانی نژاد بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار عدنان سمیع کے ہمراہ تصویر وائرل ہو گئی۔

انسٹاگرام پر یہ وائرل تصویر عدنان سمیع خان کی جانب سے ایک روز قبل شیئر کی گئی ہے،اس تصویر میں عدنان سمیع کو اپنے بیٹے اذان سمیع خان اور بھائی جنید سمیع خان کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

موسیقی کی دنیا کے دو نامور فنکاروں، عدنان اور اذان سمیع خان کی یہ تصویر پاکستان یا بھارت کی نہیں بلکہ مالدیپ کی ہے، تصویر کے کیپشن میں لکھا’ جب فیملی ساتھ ہو تو کسی اور چیز سے فرق نہیں پڑتا‘۔

عدنان سمیع کی پوسٹ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاندان ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہا ہے اور مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہا ہے۔

اس تصویر میں عدنان سمیع خان کے ہمراہ ان کے بھائی جنید کا ہونا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال عدنان سمیع خان کے بھائی جنید نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عدنان سمیع ایک کینسر ہے‘۔