قیصرکھوکھر:سینٹری ورکرز کوعیدالاضحٰی پرصفائی کے شاندار انتظامات پربونس نہ مل سکا،وزیراعلیٰ نےعیدپر صفائی کے بہترین انتظامات پر سیلری بونس دینے کااعلان کیاتھا۔
محکمہ خزانہ کے اعتراض کے باعث ملازمین کو بونس نہ دیا جا سکا،وزیراعلیٰ پنجاب نے بونس دینے کے لئے 38 کروڑ روپے کی منظوری دے دی، سنیٹری ورکرز کو اعلان کردہ بونس جلد ہی دے دیا جائے گا۔