ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات، پرانے عملے کی تعیناتی روک دی گئی

میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات، پرانے عملے کی تعیناتی روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کا معاملہ، پنجاب حکومت نے بورڈ امتحانات میں پرانا عملہ تعینات کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کےمطابق امتحانات کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ہدایات جاری، ،مراسلہ میں رواں سال ڈیوٹیاں کرنیوالے عملے کو آئندہ تعینات نہ کرنے کا حکم دیا گیا۔
پالیسی کا اطلاق میٹرک ،انٹرمیڈیٹ پہلے اور دوسرے سالانہ امتحانات پر ہوگا، متبادل عملہ کی عدم دستیابی پر ہی سابقہ عملے کی تعیناتی کی جاسکے گی۔
احکامات کے حوالے سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کو آگاہ کردیا گیا، ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ بورڈز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔