ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثے میں جاں بحق باپ کی بیمہ پالیسی کی 18لاکھ کی رقم بچوں کو مل گئی

حادثے میں جاں بحق باپ کی بیمہ پالیسی کی 18لاکھ کی رقم بچوں کو مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:حادثے میں جاں بحق باپ کی بیمہ پالیسی کی 18لاکھ کی رقم 2یتیم بچوں کو مل گئی، انشورنس ٹربیونل پنجاب کے جج جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے بچوں کو رقم دلوائی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کی روشنی میں بچوں کو حق دلوایا گیا،انشورنس کمپنی نے باپ کی معذوری کے دوران بیمہ پالیسی کی رقم دینے سے انکار کیا تھا۔
باپ کے انتقال پر پھوپھیوں نے بیمہ پالیسی کے کاغذات بچوں سے چھپا لئے تھے، انشورنس ٹربیونل میں مرحوم کے 2بیٹوں حذیفہ سہیل ،شاہین سہیل نے دعویٰ دائر کیا،جو ٹربیونل کے جج نے انشورنس کمپنی کو طلب کیا مصالحت کے بعد بیمہ پالیسی کی رقم بچوں کو دلوادی۔