سلمان سلیم: کراچی میں دھرنے ختم کرانے کے لیے پولیس نے ایکشن شروع کر دیا ،عباس ٹاؤن میں دھرنے میں پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ۔
عباس ٹائون میدان جنگ بن گیا ،پولیس کی شدید شیلنگ سے علاقے میں کشیدگی، پولیس اور مظاہرین کا ایک دوسرے پر پتھراؤ، پولیس نے دھرنے کا ٹینٹ اکھاڑ دیا، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ پر احتجاجی دھرنا ختم، سینٹرل میں فائیو اسٹار چورنگی پر دیا جانیوالا دھرنا ختم ہوگیا۔
ضلع شرقی میں گلستان جوہر میں احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا،ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کروڈز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 اور 2 کو کھول دیا گیا۔
شاہراہ پاکستان مین عائشہ منزل چورنگی کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،انچولی شاہراہ پاکستان، سہراب گوٹھ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
کراچی ؛ عباس ٹائون میدان جنگ بن گیا ،پولیس اور مظاہرین کا ایک دوسرے پر پتھراؤ
31 Dec, 2024 | 10:47 AM