حسن علی:پاکستان پیپلز پارٹی کا فروری میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس یوم کشمیر کے بعد ہوگا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس لاہور یا اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا، سی ای سی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ سمیت دیگر مسائل پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں پارٹی کی پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی اپنا موقف واضح کرے گی۔