عابد چوہدری: پولیس نے رات کے اندھیرے میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جاوید اور اس کا ساتھی اکمل شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان سے 7 موبائل فونز، 30 بور پسٹل اور گولیاں، اور لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔