ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم نے سال 2024 کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیر تعلیم نے سال 2024 کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سال 2024 کو  پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا سال قرار دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے اپنی حکومت کے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری حکومت کے 10 ماہ کے اقدامات کا موازنہ سابقہ حکومت کے 4 سالوں سے کیا جا سکتا ہے۔وزیر تعلیم نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چھپنے والی کتابوں کے اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "13 ارب میں چھپنے والی کتابیں اب 6 ارب سے کم میں شائع کی جا رہی ہیں۔"

سال 2024 میں بوٹی مافیا کے نیٹ ورک کو کامیابی سے توڑا گیا۔گوگل کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کرانے کا منصوبہ شروع کیا گیا۔آؤٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹارگٹڈ مہم چلائی گئی، تاکہ انہیں تعلیمی اداروں میں داخل کیا جا سکے۔زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 2.1 بلین روپے کے وظائف دیے گئے۔سکولوں میں ٹیک ایجوکیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے غذائی قلت کا شکار 4 لاکھ بچوں کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا گیا۔لڑکیوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے بسیں دی گئیں اور سکوٹی سکیم شروع کی گئی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ سال 2024 میں آڈٹ لٹریسی پر بھی بھرپور توجہ دی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ اساتذہ کے تبادلوں کے لیے پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی۔فیک انرولمنٹ کے خاتمے اور ڈیٹا کی درستگی کے لیے نادرا ویری فیکیشن کو لازمی قرار دیا گیا۔پہلی بار ہر انتظامی تعلیمی پوسٹ پر امتحان اور انٹرویو کے ذریعے افسران کی پوسٹنگ کی گئی، جس میں وی سیز، ڈائریکٹر کالجز، پرنسپلز، سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی میرٹ پر سیلیکشن ہوئی۔بدلتے رجحانات کے پیش نظر کامرس کالجز کو ای کامرس کالجز میں تبدیل کیا گیا۔لو پرفارمنگ سکولوں کو آؤٹ سورس کر کے انرولمنٹ 2.5 لاکھ سے بڑھا کر سوا 4 لاکھ تک لے جایا گیا۔آؤٹ آف سکول بچوں کے لیے ایڈ ٹیک ماڈل پر سکول شروع کیے گئے۔