ن لیگ کی بجائے آزاد تصور کیا جائے گا، عادل بازئی کی رکنیت بحال

31 Dec, 2024 | 09:59 AM

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائےگا۔ 

  عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر مسلم لیگ ن نے ریفرنس دائر کیا تھا، عادل بازئی کو صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔

 جس کے بعد سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی بطور رکن قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا تھا۔
 

مزیدخبریں