6لاکھ58ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانے

31 Dec, 2024 | 09:55 AM

علی ساہی:ٹریفک پولیس کی سال 2024 میں بغیر لائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف کارروائیاں،ٹریفک پولیس نے 6لاکھ58ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانے کئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے احکامات، رواں سال بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف کارروائیوں میں90فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کو18لاکھ97ہزارسےزائد کے چالان ٹکٹ جاری،لاہورٹریفک پولیس بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف کارروائیوں میں سر فہرست،ٹریفک پولیس نے 6لاکھ58ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانے کئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے ہدایات جاری کیں کہ صوبہ بھرمیں ناکہ جات لگاکرلائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں