ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2اہلکارشہید

31 Dec, 2024 | 09:37 AM

ساجد بلوچ: ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار اور محکمہ کسٹم کا ایک کارکن شہید ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شدید دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آوروں نے رات گئے چوکی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک کسٹم ورکر شدید زخمی ہو گئے۔

   پولیس اہلکار اور کسٹم اہلکار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دوسرے پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوردھند  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، حملہ کے بعد  پولیس نے علاقے  میں  کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ۔

مزیدخبریں