ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آج’ اُڑان پاکستان‘ پروگرام کا اعلان کریں گے

وزیراعظم آج’ اُڑان پاکستان‘ پروگرام کا اعلان کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اڑان پاکستان، ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان کی تقریب میں آئندہ پانچ سالہ قومی اقتصادی پلان کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق نجی سیکٹر کو اب ملک چلانا ہوگا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان سے گفتگو کرتے کہا آج کا دن پاکستان کی معاشی تاریخ کیلئے اہم ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال بولےمسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی معیشت کے ذریعے ملک کو خود مختار ملک بنانے کی کوشش کی،ایک بار پھر5سالہ منصوبہ کے ذریعے معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے جار ہے ہیں،اس وقت ملک کو کسی سیاسی نہیں معیشت مارچ کی ضرورت ہے۔

عطا تارڑ بولےمیڈ ان پاکستان اصلاحات کا ایجنڈا لانچ کرنے جارہے ہیں،طارق فضل چودھری نے کہا بہت جلد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ  وزارت منصوبہ بندی نے تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 دسمبر کو ’ اُڑان پاکستان‘ پروگرام کا اعلان کریں گے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2024ء تا 2029ء برآمدات کو سالانہ 60 ارب کیا جائے گا۔’ اُڑان پاکستان‘ 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا، جس کے تحت برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا، ’اُڑان پاکستان‘ کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے۔