سٹی42:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2024 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندگان بورڈ آفس بوتھ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات دوہزار چوبیس کی مارکس شیٹس تیار، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائینس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی۔
کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں نمائندگان کو مارکس شیٹس بورڈ آفس سے جمع کرنے کی ہدایت،مارکس شیٹس کے حصول کے لیے پرنسپل اتھارٹی لیٹر رکھنا لازمی قرار،بغیر پرنسپل اتھارٹی لیٹر کے مارکس شیٹس جاری نہیں کی جائے گی۔
پراویٹ گروپ کے طلبہ کی مارکس شیٹس دیئے گئے پتو پر روانہ کردی گئی،حصہ اول کامرس پراویٹ، آرٹس پراویٹ گروپس کی مارکس شیٹس طلبا کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ گئی۔