ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کا 15 فیصد حصہ سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کا 15 فیصد حصہ سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد حصص سعودی عرب کو 540 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

  انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے،  رقم دو قسطوں میں رقم ادا   کی جائے  گی۔

 پہلے مرحلے میں سعودی عرب 10 فیصد حصص حاصل کرے گا جس کے لیے 330 ملین ڈالر پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے، باقی 5% حصص دوسرے مرحلے میں $210 ملین میں خریدے جائیں گے۔

 حصص کے حصول کے علاوہ، سعودی فنڈ برائے ترقی نے بلوچستان میں معدنی وسائل کی ترقی کے لیے 150 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ مزید برآں، سعودی عرب نے چاغی میں معدنیات کی تلاش کی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، جہاں ریکوڈک واقع ہے۔

 پاکستان کے وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کی کانوں میں سے ایک ہے۔ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں مشترکہ طور پر منصوبے کے 50 فیصد شیئرز کی مالک ہیں۔