کار اورموٹر سائیکل کی پارکنگ فیس کتنی؟ تجویز سامنے آگئی

31 Dec, 2024 | 09:23 AM

کار اورموٹر سائیکل کی پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز,موٹر سائیکل کی فیس 20،کارکی 30سے بڑھا کر 50روپے کرنے پرغور،پارکنگ کمپنی افسران اہداف بارے ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیں گے۔

شہری تیار ہو جائیں ،شہر میں پارکنگ فیس بڑھانے پر غور شروع ہو گیا،، کار ،موٹر سائیکل اور ٹرک کی پارکنگ فیس بڑھائی جائے گی،پارکنگ کمپنی افسران اہداف بارے ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیں گے.
موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10سے بڑھا کر 20روپے کرنے کی تجویز ہے ،،کار کی پارکنگ فیس 30سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی تجویزتیار کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 30پارکنگ سائٹس آوٹ سورس کرنے کی تجویز ہے ۔پارکنگ سائٹس کی آٹو میشن کرنے کی بھی تجویززیرغور ہے ۔
لاہور پارکنگ کمپنی کے 26ویں بورڈ اجلاس ایجنڈا کی پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پارکنگ فیس بڑھانے کی منظوری جولائی 2024میں دی گئی ۔

مزیدخبریں