ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی ہراسگی کیس میں 5 ملین ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی ہراسگی کیس میں 5 ملین ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا لگ گیا، عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں 5 ملین ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جیوری کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس کے تحت ٹرمپ کو خاتون صحافی اور رائٹر کو جنسی طورپر ہراساں کرنے اور ہتک عزت کیس میں 5 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روز مقدمے کی سماعت کے بعد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہیٹن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

عدالت نے امریکی صدر کو خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 2 ملین ڈالرز جبکہ ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 3 ملین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نومنتخب صدر الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔ اس سے قبل بھی عدالت ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔