ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناروے جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ناروے جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ناروے جانے والے غیر ملکیوں کیلئےحکام کی جانب سے سیزنل ورک ویزا کے نظام کو اپڈیٹ کیا  گیا ہے اور یہ تبدیلیاں 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

ناروے حکام کا کہنا ہے کہ ناروے میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ جیسے ہی لوگ روزگار حاصل کریں، وہ اپنی فوری درخواست جمع کروانے کا عمل شروع کردیں۔ناروے میں قیام کے دوران رہائش، آمدنی کی ایک مخصوص حد، صحت اور انشورنس کا انتظام کرنا لازمی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ناروے کا سیزنل ورک ویزا پروگرام جو ہزاروں غیر ملکی مزدوروں کو ملازمت کے مقاصد کے لیے ناروے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس میں نئے قواعد شامل کیے گئے ہیں جو نئے سال کے آغاز سے نافذ کردیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ نئے قوانین کے تحت درخواست کے لیے اہلیت، اس کے تقاضوں اور ان ملازمتوں کی اقسام پر اثر انداز ہوں گی جو اس اسکیم میں شامل ہیں تاہم یہ پروگرام کچھ خاص قسم کے مزدوروں پر لاگو ہوگا اور ویزا کے حامل افراد کو دوبارہ درخواست دینے سے قبل کم از کم 6 ماہ ناروے سے باہر گزارنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس ویزا اسکیم میں ہر قسم کی کیٹیگری کے مزدور درخواست نہیں دے سکتے جیسے کہ کارپینٹر، پینٹنگ اور دیگر ایسے پیشوں سے وابستہ افراد اس کے اہل نہیں ہوں گے لیکن ایسے درخواست دہندگان جو سیزنل ڈیمانڈ سے متعلقہ کردار رکھتے ہیں، جیسے کہ فصلیں کاٹنا، درخت لگانا، لکڑی کاٹنے کے کام، سیاحت اور تعمیرات کے شعبے کی ملازمتوں کے خواہشمند اس اسکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔