ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی شیخ: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسردی اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی اورشدید دُھند چھائے رہنے کی توقع  ہے۔

سال 2024 کی آخری صبح لاہور میں فوگ کا راج برقرار ،جس کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین نے دوران سفر لاہور کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کے باعث شہر  لاہورکا درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری رہے گی۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 171 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔فیز 8 ڈی ایچ اے میں  آلودگی کی شرح 293,,اڈا پلاٹ میں آلودگی کی شرح 282، امریکی قونصلیٹ میں  آلودگی کی شرح 280، عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 274، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 212، سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 188 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شہرِ قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج جاری ، محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شمال مشرق سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔ کراچی کا فضائی معیار مضر ہے اور اے کیو آئی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر آ گیا  جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اے کیو آئی 200 سے تجاوز کر چکا ہے۔

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقراررہی، بالائی علاقوں میں سفید موتیوں کی برسات ہوئی، ہر طرف حسین مناظر نظر آنے لگے۔گزشتہ روز سے سکردو میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے چلا گیا، برفباری کے باعث استور کے علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا، وادی نیلم میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی۔آزاد کشمیر کے علاقے وادی لیپا میں خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے، لہہ میں درجہ حرارت منفی 13 کو چھو گیا، گوپس منفی 10، سکردو میں پارا منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔گلگت منفی 7، استور اور ہنزہ میں پارا منفی 6 تک گر گیا، کالام اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک جبکہ  شدید  کوراپڑنے کا امکان ہے،  صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے ،اسی طرح  پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد ی پڑنے کی توقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع کی جارہی ہے۔  صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع کی جارہی ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،کہیں کہیں بارش بھی ہوگی ،اسی طرح سند ھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے  تاہم سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع۔