ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیتابھ بچن کو اپنے ہی شو میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا

امیتابھ بچن کو اپنے ہی شو میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امیتابھ بچن کا نام پچھلی 5 دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کر رہا ہے، ان کی جیسی مقبولیت ابھی تک بالی ووڈ کے کسی اسٹار کو حاصل نہیں ہوسکی۔

سپراسٹار ہوتے ہوئے بھی بعض اوقات کچھ ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جو ان سپر اسٹارز کے لیے شرمندگی کا باعث بن جاتے ہیں،اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جب انہیں ایک ایونٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ وہ اس کے اسٹار پرفارمر تھے۔

اپنے مقبول گیم شو 'کون بنے گا کروڑ پتی 16' میں امیتابھ بچن نے یہ حیران کن انکشاف گلوکار گرداس مان اور شنکر مہادیون کے سامنے کیا جو اس خاص ایپی سوڈ میں مہمان بنے تھے۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ یہ بات 80ء کی دہائی کی ہے جب ہم نے اسٹیج شوز کرنا شروع کیے تھے، میرا سفر امریکہ میں ایک شو سے شروع ہوا، جو اتنا مقبول ہوا کہ شائقین میں کافی جوش و خروش پیدا ہوگیا، بعد میں جب مجھے شکاگو میں پرفارم کرنا تھا تو منتظمین نے تجویز دی کہ چونکہ شو بہت مقبول ہو چکا ہے تو مجھے اسٹیج سے داخل نہیں ہونا چاہیے، بلکہ انہوں نے کہا کہ میں شرکاء کے بیچ سے چل کر آؤں اور ایک گیٹ سے داخل ہوں۔

 انہوں نے بتایا کہ جب میں اس گیٹ سے داخل ہونے جا رہا تھا، تو پولیس نے ہمیں روک دیا، انہوں نے کہا کہ آپ اندر نہیں جا سکتے، میں نے کہا کہ میں پرفارمر ہوں، مجھے اندر جانا ہے لیکن انہوں نے پھر بھی منع کردیا۔