ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وی پی این رجسٹریشن سے متعلق پی ٹی اے کا اہم بیان

وی پی این رجسٹریشن سے متعلق پی ٹی اے کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد:پی ٹی اے کی جانب سے 10 روز قبل کمپنیوں کو وی پی این رجسٹرڈ کروانے کی پیشکش کرنے کے باوجود ابھی تک کسی کمپنی کی طرف سے وی پی این رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے 19 دسمبر سے وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا تھا، تاحال کوئی درخواست نہیں آئی۔

مزید دو سے چار ہفتوں تک رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے۔

لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پروائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جاسکے گا، وی پی این سروس پروائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہوں گے۔

پی ٹی اے کمپنیوں سے 2 سے 4 لاکھ روپے لائسنس فیس کی مد میں وصول کرے گا۔